وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر 15 تا 18 اکتوبر 4 چھٹیوں کا فیصلہ
عیدالاضحیٰ کے باعث 3 دن 16، 17 اور18 اکتوبر کے علاوہ 15 اکتوبر کو بھی عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 15 تا 18 اکتوبر تک سرکاری طور پر 4 تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ اعلیٰ حکام کو بھیجی جانے والی سمری کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 16 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگی جس کے باعث عید الاضحیٰ کے 3 دن 16، 17 اور 18اکتوبر بروز بدھ تا جمعہ کے علاوہ 15 اکتوبر کو بھی عام تعطیل دی جائے تاکہ دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے اس تہوار کو اپنے آبائی علاقوں میں اہل خانہ کے ہمراہ مناسکیں۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے نے بھی کراچی، پشاور اور کوئٹہ سے 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔