آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کی ملاقات

ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی، آئی ایس پی آر

مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت اور تعاون پر امریکا کے شکر گزار ہیں، آرمی چیف (فوٹو: فائل)

LIMOGES:
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کرسٹوفر وین ہولن اور میگی حسن نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر کرسٹوفر وین ہولن اور میگی حسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی جب کہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور اور تعاون پر امریکا کے مشکور ہیں۔

امریکی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ علاقائی امن واستحکام میں پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔
Load Next Story