فضل الرحمان كا حكومت کے خلاف آزادی مارچ اسلام آباد ہائی كورٹ ميں چيلنج

پبلک مقامات اور سڑكوں پر احتجاج آئين و قانون کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار

پبلک مقامات اور سڑكوں پر احتجاج آئين و قانون کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار ۔ فوٹو : فائل

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان كے حكومت كے خلاف آزادی مارچ كو اسلام آباد ہائی كورٹ ميں چيلنج كر ديا گيا۔

اسلام آباد كے ایک شہری نے اسلام آباد ہائی كورٹ ميں درخواست جمع كرائی ہے جس ميں سيكریٹری داخلہ، سيكریٹری تعليم، اليكشن كميشن، جمعيت علما اسلام (ف) كے سربراہ مولانا فضل الرحمان، چيئرمين پيمرا اور ڈپٹی كمشنر اسلام آباد كو فريق بنايا گيا ہے۔


یہ بھی پڑھیں :فضل الرحمان کا اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان

درخواست ميں كہا گيا ہے كہ اسلام آباد ہائی كورٹ نے اسلام آباد ميں احتجاج كے ليے جگہ مختص كرنے كا حكم ديا ہے جب کہ پبلک مقامات اور سڑكوں پر احتجاج آئين و قانون کی خلاف ورزی ہے اس ليے جمعيت علمائے اسلام (ف) كو آزادی مارچ اور دھرنا دينے سے روكا جائے۔

واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں اسلام آباد میں آزادی مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پورا ملک حکومت کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا جب کہ اپوزیشن جماعتوں کے اشتراک عمل کے لیے رابطوں میں ہیں اور بھرپور اشتراک عمل کے ساتھ اسلام آباد میں یکجا ہونے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Load Next Story