برطانوی شخص نے پہلی جنگ عظیم کا ٹینک خرید کر گھر کے باہر سجا دیا

انتھونی کک نے جنگ عظیم اول کےمارک فور ٹینک کو خریدنے اور اس کی تزئین و آرائش پر40 ہزار یورو خرچ کئے، رپورٹس


ویب ڈیسک October 07, 2013
ساڑھے 6 ٹن وزنی فوجی ٹینک کو جب گھر میں پارک کیا تو قریبی لوگ پریشان ہو گئے تھے، انتھونی کک۔ فوٹو/فائل

آرمی سے محبت کرنے والے ایک برطانوی شہری نے پہلی جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا ایک فوجی ٹینک 40 ہزار یورو میں خرید کراپنے گھر کے باہر کھڑا کر دیا۔

57 سالہ انتھونی کک کا کہنا تھا کہ جب اس نے آئندہ برس برطانیہ میں منعقد ہونے والی جنگ عظیم اول کی 100 سالہ تقریبات کے حوالے سے اپنے گھر کے باہر ساڑھے 6 ٹن وزنی فوجی ٹینک پارک کیا تو قریبی لوگ اسے رہائشی علاقے میں دیکھ کر پریشان ہو گئے تاہم جب انہیں میرے ادارے کا پتہ چلا تو سب نے میری کوشش کو سراہا۔

انتھونی کک کا مزید کہنا تھا کہ ٹینک کی وجہ سے وہ اپنی گاڑی بھی سڑک پر پارک کرنے پر مجبور ہوں گئے ہیں لیکن ان کا ٹینک بہت قیمتی ہے اس وہ اس قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق انتھونی کک نے یورپ میں جنگ عظیم اول کے چلنے والے 2 مارک فور ٹینکوں میں سے ایک کو خریدنے اور اسکی تزئین و آرائش پر 40 ہزار یورو خرچ کئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں