محمد عرفان نے گوتم گمبھیر کا کیریئرختم کرنے کا کریڈٹ خود کو دے دیا

دورہ بھارت میں میرے ہاتھوں درگت بننے کے بعد گوتم گمبھیر کا زوال شروع ہوگیا تھا، فاسٹ بولر


Sports Desk October 08, 2019
دورہ بھارت میں میرے ہاتھوں درگت بننے کے بعد گوتم گمبھیر کا زوال شروع ہوگیا تھا، فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

پاکستانی طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کاکیریئر ختم کرنے کا کریڈٹ خود کو دے دیا۔

ایک انٹرویو میں محمد عرفان نے کہا کہ2012 کے دورہ بھارت کے دوران میں نے واضح طور پر محسوس کیا کہ گمبھیر مجھ سے خوفزدہ ہیں، وہ میری فل لینتھ گیندوں کا سامنا ہی نہیں کرسکتے تھے، انھیں میں نے 3 مرتبہ آؤٹ کیا، نیٹس میں بھی وہ میری آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے سے کتراتے تھے، اس ٹور میں میرے ہاتھوں درگت بننے کے بعد گوتم گمبھیر کا زوال شروع ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں