8 اکتوبر2005 کا زلزلہ شہدا کی 14ویں برسی آج منائی جائیگی
ضلع مانسہرہ اورآزادکشمیرمیں قیامت صغریٰ برپاہوئی جس میں75ہزارسے زائد افراد جاں بحق،لاکھوں زخمی اور ہزاروں معزور ہوئے۔
8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے شہدا کی 14 ویں برسی آج منائی جائے گی۔
بالاکوٹ میں آج( منگل کو) تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی، برسی کی مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائی اسکول بالاکوٹ میں ہوگی جہاں 8بجکر52منٹ پر 63 ننھے شہدا کی اجتماعی قبر پر فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ متاثرین زلزلہ 14سال گزرنے کے بعد بھی نیو بالاکوٹ سٹی منصوبہ کی عدم تکمیل،تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتا ل اورسیکڑوں سکولوں کی عدم تعمیر پر احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔
14سال قبل آنے والے قیامت خیز زلزلہ میں بالاکوٹ کا 95فیصد انفراسٹرکچر تباہ اور ہزاروں افراد ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہار گئے تھے، 14برس قبل شیلٹرز کی صورت میں آباد ہونے والاشہر بالاکوٹ آج بھی وہی شیلٹرز کا شہر ہے۔
آٹھ اکتوبر 2005 کو ضلع مانسہرہ اور آزاد کشمیر میں بھی صبح 8 بجکر 52 منٹ پر قیامت صغریٰ برپا ہوئی تھی جس میں 75 ہزار سے زائد افراد جاں بحق، لاکھوں زخمی اور ہزاروں معزور ہوئے تھے،زلزلے کو 14 سال گزرنے کے باوجود بھی متاثرین ریڈ زون اس آس میں ہیں کہ بکریال سٹی کب تعمیر ہوگا۔