دوست ملکوں کی حمایت پاکستان فیٹف بلیک لسٹ سے بچ جائے گا

پاکستان کی ٹیکنیکل ٹیم ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سربراہی میں چین پہنچ گئی ہے۔


Irshad Ansari October 08, 2019
پاکستان کی ٹیکنیکل ٹیم ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سربراہی میں چین پہنچ گئی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے 3اہم دوست ممالک چین ،ترکی اور ملائشیا کی جانب سے فیٹف میں حمایت کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے جس کے باعث پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے بھارتی مذموم عزائم ناکام ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

پاکستان کی ٹیکنیکل ٹیم ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سربراہی میں چین پہنچ گئی ہے اور چین سے آج (منگل) فیٹف کے ساتھ مذاکرات کیلئے پیرس جائے گی جبکہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بدھ کو پیرس جائیں گے اور فیٹف اجلاس میں شرکت کے بعد عالمی بینک و آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا جائیں گے۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے سینئر افسر نے پیر کے روز ''ایکسپریس''کو بتایا کہ فیٹف میں اگر تین ممبر ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت کردی جائے تو پاکستان کا نام فیٹف کی بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونیوالے فیٹف کے اجلاس میں ایشیا پیسفک گروپ کی طرف سے اکتوبر 2018 میں کیے گئے آن سائیٹ جائزے کی رپورٹ میں منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے حوالے سے اٹھائے جانے والے اعتراضات دور کرنے کے بارے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں