وزیراعظم سی پیک اتھارٹی کے چیئرپرسن مقرر آرڈیننس جاری

وزیراعظم ہی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اورارکان کی تعیناتی کریں گے


ویب ڈیسک October 08, 2019
‏سی پیک ‏اتھارٹی کاچیف ایگزیکٹو20 گریڈ کا سرکاری افسر ہوگا فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت ‏وزیراعظم عمران خان 4 سال کے لیے اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد اب یہ آرڈیننس نافذ ہوگیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کو قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہ ہونے پر لایا گیا ہے۔

آرڈیننس کے تحت ‏‏سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا اور ‏سی پیک اتھارٹی 10ارکان پر مشتمل ہوگی، سی پیک ‏اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 گریڈ کا سرکاری افسر ہوگا، جب کہ وزیراعظم عمران خان 4 سال کے لیے اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے، ‏وزیراعظم ہی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اورارکان کی تعیناتی کریں گے، ‏سی پیک سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتھارٹی کے اکثریتی ارکان کی منظوری سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔