شاہدہ منی نے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع کرایا

زلزلہ ہو یا سیلاب، پاک فوج امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے،گلوکارہ

شاہدہ منی نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب بھی قدرتی آفت آتی ہے تو افواج پاکستان کا کردار بہت نمایاں ہو جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے افواج پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے لگائے گئے ریلیف کیمپ میں امدادی سامان دیدیا۔ گزشتہ روز شاہدہ منی امدادی سامان لے کر فورٹریس سٹیڈیم میں ریلیف کیمپ پہنچیں۔

جہاں انھوں نے منتظمین کو امدادی سامان دیا، وہ کیمپ میں کام کرنیوالے افراد کے ساتھ ملکر امدادی سامان کو ٹرکوں میں بھی لوڈ کرواتی رہیں۔ اس موقع پر شاہدہ منی نے ''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب بھی قدرتی آفت آتی ہے تو افواج پاکستان کا کردار بہت نمایاں ہو جاتا ہے، زلزہ ہو یا سیلاب افواج پاکستان کے جوان ان کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔




اسوقت بلوچستان میں زلزہ متاثرین کی بڑی تعداد موجود ہے جو ہماری طرف نگاہیں لگائے بیٹھی ہے، اس مشکل گھڑی میں افواج پاکستان کے جوان ہی ہیں جو وہاں کام کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں خاص طور پر افواج پاکستان کے ریلیف کیمپ میں امدادی سامان لے کر پہنچی ہوں اور یہاں پر آنے کا مقصد ایک طرف تو اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے اوردوسرا ان فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کرنا ہے۔
Load Next Story