عید قربان کی آمد گرانفروشوں نے سبزیوں اور ہرے مصالحے کی قیمتیں بڑھا دیں

عید سے قبل ٹماٹر، پیاز، لیموں، دھنیے، پودینے اور کھیرے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

ادرک 240، لہسن 160، شملہ مرچ 120،پیاز 60 ، کھیرا 80، ٹماٹر 80، دھنیہ اور پودینا کی گڈی 20 روپے میں فروخت کی جانے لگی ۔ فوٹو : آن لائن

عید الاضحی کی آمد پر سبزیوں اور ہرے مصالحے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ سبزیوں اور ہرے مصالحے کی قیمتوں میں گراں فروشوں کی جانب سے کیے جانے والے من مانے اضافے کو کنٹرول کرنے اور سرکاری نرخ نامے کے اطلاق میں قطعی طور پر ناکام نظر آرہی ہے ،گراں فروشوں نے عید کی آمد سے قبل ہی مصنوعی قلت پیدا کرکے مخصوص سبزیوں اور ہرے مصالحے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے،بازاروں میں ٹماٹر، پیاز، ہری مرچ، لیموں، دھنیے پودینے سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے۔




منافع خوری کا رجحان سبزی منڈی میں تھوک سطح پر بھی عروج پر ہے، ٹماٹر کی قیمت عید قربان سے قبل ہی80 روپے سے تجاوز کرچکی ہے عیدالفطر کے دوران ٹماٹر 160 روپے کلو فروخت کیے گئے تھے ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے سبب اس عید پر بھی ٹماٹر120روپے سے زائد قیمت پر فروخت کیے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

عید الاضحی پر دیگر سبزیوں کی طرح کھیرے کی طلب بھی بڑھ جاتی ہے، کھیرا دیگر سبزیوں لوکی، ٹنڈے، بند گوبھی کی قیمت کے برابر یا زائد پر فروخت کیا جارہا ہے، پیاز کی قیمت 50 روپے تک پہنچ چکی ہے بڑے سائز کی پیاز 60 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے آلو30 روپے کلو، ہری مرچ120 روپے کلو،شملہ مرچ 120روپے کلو،دھنیہ کی گڈی10 تا 20 روپے، ادرک240 روپے کلو، لہسن160روپے کلو،گوبھی80 روپے کلو،ٹنڈا80 روپے کلو،لوکی گول80 روپے کلو، لوکی لمبی60 روپے کلو، بند گوبھی60 روپے کلو اور کھیرا 80 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔
Load Next Story