کورنگی صنعتی ایریاپولیس مقابلے میں 2ڈکیت ہلاک
ملزمان ڈکیتیوں اور لوٹ مارکی وارداتوں سمیت متعدد پولیس مقابلوں میں ملوث تھے۔
کورنگی صنعتی ایریا اورگلشن اقبال میں پولیس مقابلوں کے دوران3 مبینہ ڈکیت مارے گئے، پولیس مقابلوں کے دوران ڈاکوؤں کے6 ساتھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصباح کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود ملیر بندی کے بند نمبر 5 کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے کی اطلاع پر کورنگی صنعتی تھانے کے ایس ایچ او میر امداد علی تالپور پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے تومسلح ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ3 ڈاکو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکلیوں پر فرار ہونے کامیاب ہو گئے۔
ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت 30 سالہ اکرم ولد سیف اﷲ اور32 سالہ حبیب پٹھان کے نام سے ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول ، ایک ٹی ٹی پستول ، 2 موبائل فونز اور ایک 125موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر NMZ-2966 بھی برآمد کر لی گئی ہے، انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو سیکڑوں ڈکیتیوں اور لوٹ مارکی وارداتوں سمیت متعدد پولیس مقابلوں میں ملوث تھے ۔
دوسری جانب سے گلشن اقبال تھانے کی حدود میں بلاک 5 آمنہ مسجد کے قریب 4 مسلح ملزمان رکشا میں سوار خاتون سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ کہ اسی دوران گلشن اقبال تھانے ہیڈ کانسٹیبل راشد جمال اور پی سی اقبال جائے وقوع پر پہنچ گئے جنھیں ڈاکوؤں نے دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جو فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے بنگلہ نمبر A-115کے سامنے گر گیا جبکہ3 ڈاکو فرار ہو گئے ،زخمی ہونے والے ڈاکو کو اسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ ڈاکو دوران راستے ہی ہلاک ہو گیا، ایس ایچ او عرفان کوبرا نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ، 3 گولیاں ، شارع فیصل تھانے کی حدود سے چھینی ہوئی مسروقہ موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر KFO-1924 اور ایک بٹوا برآمد کر لیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بٹوے ملنے والے قومی شناختی کارڈ سے ہوئی ہے جس پر اس کا نام خالد نورانی ولد صوفی فیض محمد قریشی اور پتہ فلیٹ نمبر C-5 سفاری ہائٹس بلاک 15گلشن اقبال درج ہے، انھوں نے بتایا کہ ڈاکو کے قبضے سے گلوبل نیوز نیٹ ورک کا کارڈ ملا ہے،آیڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کی جانب سے کورنگی صنعتی ایریا اور گلشن اقبال میں ہونے والے پولیس مقابلوں میں حصہ لینے والی پولیس پارٹیوں کیلیےCC-1 اور 10ہزار روپے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔