ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 87400 روپے جب کہ دس گرام سونا 74931 روپے کا ہوگیا۔


October 08, 2019
فی اونس سونا 7 ڈالر مہنگا ہوکر 1505 ڈالر کا ہوگیا۔ (فوٹو: فائل)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1505 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے 171 روپےکا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 87 ہزار 400 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 74 ہزار 931 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1050روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔