افغانستان میں یونیورسٹی کے کلاس روم میں زوردار دھماکا

دھماکے میں 12 طالبات اور 7 طلبہ زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے


ویب ڈیسک October 08, 2019
دھماکا کلاس روم میں لیکچر کے دوران ہوا (فوٹو : رائٹرز)

افغانستان میں غزنی یونیورسٹی کی کلاس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 طالبات اور 7 طلبا شدید زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغاستان میں غزنی یونیورسٹی کی ایک کلاس میں لیکچر کے دوران دھماکا ہوگیا جس کے باعث کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 17 طلبا زخمی ہوگئے جن میں 12 طالبات شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یہ پڑھیں: افغانستان میں فوجی بس کے نزدیک خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک

غزنی کے گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد یونیورسٹی کے ایک ایک حصے کی تلاشی لے کر عمارت کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، ایک ڈپارٹمنٹ کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

غزنی پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے تاہم غزنی میں طالبان متحرک ہیں اور صوبے کے کئی علاقوں پر قابض بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔