ٹنڈوباگو زمیندار نے گھریلو تنازع پر بیوی کو قتل کردیا
مقتولہ ریحانہ 4 بچوں کی ماں تھی، ملزم گرفتار، عبدالغفار ہماری بہن پر اکثر تشدد کرتا، بھائی
زمیندار نے گھریلو تنازع پر اپنی اہلیہ کو ریوالور سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کھوسکی کے زمیندار عبدالغفار آرائیں نے اپنی اہلیہ 35 سالہ ریحانہ کو گھریلو تنازع پر ریوالور سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ 4 بچوں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹوں کی ماں تھی جو واقعے کے وقت گھر میں موجود تھے۔ فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال ٹنڈوباگو پہنچایا جہاں لیڈی ڈاکر نور عائشہ جمالی نے پوسٹ مارٹم کیا۔
کھوسکی پولیس نے ملزم عبدالغفار آرائیں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب مقتولہ کے بھائی مشتاق آرائیں نے بتایا کہ ریحانہ کی 15 سال قبل شادی ہوئی تھی تاہم عبدالغفار آرائیں مبینہ طور پر اکثر اس پر تشدد کرتا اور آج میری بہن کو قتل کردیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش مقتولہ کے بھائیوں کے حوالے کردی گئی۔