سیہون گیس لائن میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی9افراد زخمی
زخمیوں میں 6خواتین بھی شامل، اسپتال داخل، کئی شہروں کو گیس کی فراہمی معطل، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی
سیہون کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، بچی اور 6 خواتین سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
جب کہ کئی شہروں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیہون کے گاؤں غلام محمد کھوسو کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی کی مین لائن میں پیر کو علی الصباح دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔
آسمان سے باتیں کرتے شعلوں نے قریبی گاؤں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچی روزینہ کے علاوہ اکبر کھوسو، خالد کھوسو، زینت کھوسو، گل پری کھوسو، سونی کھوسو، صاحبہ کھوسو، زاہدہ کھوسو، نورجہاں کھوسو جھلس کر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی۔
دوسری جانب لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے بعد سیہون، بھان سعید آباد اور دادو سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔ دھماکے کی وجوہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ آخری اطلاعات تک پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری تھا۔