مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کا چھاپہ

نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے اعجاز جاکھرانی کے گھر کی تلاشی کے دوران مختلف فائلیں قبضے میں کرلیں، نیب ذرائع


ویب ڈیسک October 08, 2019
اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں، نیب ذرائع (فوٹو: فائل)

نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق رکن اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کے گھر نیب نے چھاپہ مارا، نیب کی پانچ رکنی ٹیم کی گھر کی تلاشی کے دوران مختلف فائلیں قبضے میں لے لیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جب کہ نیب تحقیقات کی وجہ سے اعجاز جاکھرانی نے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔

یہ پڑھیں: اعجازجاکھرانی کے بیٹے کا ساتھی طالب علم پرشدید تشدد

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کی غیر موجودگی میں نیب نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور جس کیس میں چھاپا مارا گیا اعجاز جاکھرانی نے اس میں عدالت سے ضمانت لے ر کھی ہے۔ اعجاز جاکھرانی کے خلاف نیب بغیر ثبوتوں کے کارروائی کررہا ہے، اعجازجاکھرانی کے گھر پر چھاپہ قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر ملک میں تماشا ہو رہا ہے، سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کئی ایسے لوگ ہیں جن کے نام ریفرنسز میں ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا، خیبرپختونخوا کے کئی وزراء پر کیسز ہیں لیکن ان کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |