پیچیدہ ٹیکس نظام سے تاجروں کی مشکلات بڑھ گئیں

انکم ٹیکس ریٹرن کے ساتھ بیلنس شیٹ، ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی شرائط ختم کیجائے، تراب خوجہ


Numainda Express October 08, 2013
لاکھو ں روپے کنسلٹنٹ کو فیس کی مد میں ادا کرنے پڑتے ہیں۔ فوٹو: فائل

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر وچیمبر کی سب کمیٹی ان لینڈ ریونیو کے چیئرمین تراب علی خوجہ نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ پیچیدہ انکم ٹیکس ریٹرن کے ساتھ بیلنس شیٹ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ منسلک کرنے کی شرائط فو ری طو رپر ختم کی جائیں۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈبل ٹیکسیشن نظام سے تاجرشدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، ٹیکس نظام پیچیدہ ہونے کی وجہ سے تاجر برادری کا کاروبار متاثر ہوتا ہے اور انہیں لاکھو ں روپے کنسلٹنٹ کو فیس کی مد میں ادا کرنے پڑتے ہیں جس کے اثرات براہ راست قیمتوں پر مرتب ہوتے ہیں اور اس کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں