ٹھٹھہ غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کیلیے ضلع بھر میں کاؤنٹر قائم
12 اکتوبر کے بعد گھر گھر تلاشی لی جائیگی، اسلحہ برآمدگی پر سخت کارروائی کا انتباہ، ڈپٹی کمشنر کا اجلاس سے خطاب
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہ نواز بابر نے کہا ہے کہ ضلع کو اسلحہ سے پاک اور جرائم پر قابو پانے کے لیے ہر قسم کے غیر قانونی ہتھیارجمع کرنے کے لیے مکلی میں ان کے دفتر سمیت ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کے دفاتر میںکاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔
وہ اسسٹنٹ کمشنروں اور مختارکاروں کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں اے ڈی سی ون عابد سلیم قریشی، اے ڈی سی ٹو امتیاز منگی و دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رضاکارانہ طور پرغیر قانونی اسلحہ جمع کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ غیرقانونی اسلحہ 12 اکتوبر تک تفصیل رجسٹر میں درج کروا کر جمع کرا دیا جائے مقررہ تاریخ کے بعد گھر گھر تلاشی لی جائے گی اس دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
جس میں عمر قید یا منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں نمایاں جگہ پر بینر آویزاں کریں، تاکہ لوگوں کو اسلحہ جمع کرانے سے متعلق آگاہی ہو سکے جبکہ اس سلسلے میں اخبارات، ریڈیو اور کیبل پر فوری تشہیری مہم بھی شروع کی جائے ۔
دوسرے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں اور مختارکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں جاری حد بندیوں کا کام مزید تیز کرکے مقررہ تاریخ 9 اکتوبر تک مکمل کریں اور اس ضمن میں لوگوں کو اعتماد میں بھی لیا جائے۔
ہفتے میں دو بار اسکولوں اور صحت مراکز کا دورہ کر کے بند اسکولوں کو کھلوا کر تدریسی عمل یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی مدد کی جائے۔ ضلع کے تمام اسپتالوں اور بنیادی صحت مراکز میں ڈنگی کے مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈ قائم کیے جائیں۔ پولیو مہم کے دوران قطرے پلوانے سے انکار ی والدین کو قائل کرنے کے لیے علماء اور علاقہ معززین سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے سرکاری رقم حاصل کرنے کے باوجود واٹر کورس پکے نہ کرنے والے زمینداروں سے رقم واپس لینے اور نہ دینے والے زمینداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے 2012ء اور 2013ء کے دوران زرعی انکم ٹیکس وصول نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنروں اور مختارکاروں کومقررہ ہدف پورا کرنے اور تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔