ٹارگٹڈ آپریشن میں 3 بھتہ خوروں سمیت21 ملزمان گرفتار

2ٹی ٹی پسٹلز، 6 مسروقہ موٹر سائیکلیں، لوٹی ہوئی رقم اور موبائل فونز بر آمد کرنے کا دعویٰ

مطابق پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مارکیٹ تھانے کی حدود میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا ۔ فوٹو : محمد ثاقب / ایکسپریس/فائل

حیدرآباد پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 17 مشکوک اور3 بھتہ خوروں سمیت 21 افراد کو گرفتار کر کے 2ٹی ٹی پسٹلز، 6 مسروقہ موٹر سائیکلیں، لوٹی ہوئی رقم اور موبائل فونز بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان اور ذرائع مطابق پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مارکیٹ تھانے کی حدود میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لے کر17 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔




مارکیٹ اور کینٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ڈاکٹرز، تاجروں اور دیگر شہریوں سے بھتہ مانگنے کے الزام میں لالہ زبیر پٹھان، علی سنار اور زبیر شیخ اور دو روپوش ملزمان شاہد ماچھی اور زبیر پٹھان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پسٹلز، 6 مسروقہ موٹر سائیکلیں، لوٹی ہوئی نقد رقم، موبائل فونز اور دیر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
Load Next Story