چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع
احتساب عدالت کا مریم نواز اور یوسف عباس کو 23 اکتوبر کو پیش کرنےکا حکم
عدالت نے چوہدری شوگرملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔
لاہور میں ڈیوٹی جج جواد الحسن نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو پیش کیا گیا، کمرے میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باعث شدید بدنظمی دیکھی گئی جس پر عدالت نے فوری طور پر کمرے سے غیر متعلقہ افراد کو نکالنے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت فاضل جج نے نیب پراسکیوٹر سے اسفتفسار کیا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر چوہدری شوگر مل کا ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کو 23 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔
کیپٹن (ر)صفدر
عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ آج محبان وطن عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ، ان کا گناہ صرف اتنا یے کہ وہ آئین پاکستان اور جمہوریت سے پیار کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا خط میاں نواز شریف کو پہنچا تھا اور نواز شریف کا پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچ گیا تھا، اب آپ دھرنے کی تیاری کریں،اب کی بار پورا پاکستان اس دھرنے میں آئے گا، صرف مسلم لیگ (ن) ہی نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام اس دھرنے میں شرکت کریں گے۔