پشاور ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 3 کلو آئس منشیات برآمد

ملزم سیکیورٹی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اے ایس ایف کے آخری سرچ ڈیسک تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا


ویب ڈیسک October 09, 2019
ملزم سیکیورٹی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اے ایس ایف کے آخری سرچ ڈیسک تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا فوٹو:فائل

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے 3 کلو سے زائد آئس منشیات برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ زرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس سے منشیات برآمد کرلی۔ ملزم مردان کا رہائشی ہے اور منشیات کپڑوں میں چھپا کر نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی کے راستے سعودی عرب کے شہر جدہ جارہا تھا۔

ملزم بہت سی سیکیورٹی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اے ایس ایف کے آخری سرچ ڈیسک تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن وہاں اسے دھر لیا گیا۔ ایئر پورٹ سی او او نے اس اہم گرفتاری پر ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ٹیم کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

ملزم کے منشیات سمیت آخری اسکینر تک پہنچنے سے جوائنٹ سرچ ڈیسک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی لگ گیا ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں