کراچی میں امریکی قونصل خانے پرحملے کا خدشہ ہائی الرٹ جاری

افغان انٹیلی جنس نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بارود سے بھری 2گاڑیوں کوتیارکرکے روانہ کردیا، رپورٹ


Shah Wali Ullah October 08, 2013
افغان انٹیلی جنس نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بارود سے بھری 2گاڑیوں کوتیارکرکے روانہ کردیا، رپورٹ۔ فوٹو آن لائن

حکومت سندھ نے کالعدم تنظیم کی طرف سے امریکی قونصل خانہ پر حملے کے خدشے اورکراچی میں بارود سے بھری گاڑیوں کے داخلے کی اطلاع پرپولیس رینجرز اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کوہائی الرٹ جاری کردی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کوانٹیلی جنس ادارے کی طرف سے 2علیحدہ علیحدہ خفیہ رپورٹ بھیجی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے ، کالعد م تنظیم پپلزامن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کراچی میں امریکی سفارت خانہ اور امریکی دفاتر پرحملے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے مراسلے میں پولیس رینجرز اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کسی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

جبکہ وفاقی وزارت داخلہ کے کرائسس منیجمنٹ سیل کی طرف سے بھیجے گئے خفیہ مراسلے بتایا گیا ہے کہ بعض ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ افغان انٹیلی جنس نے پاکستان میں دہشت گردی کا منصوبہ تیارکیا ہے اور اس مقصد کے لیے بارود سے بھری 2گاڑیوں کوتیارکرکے روانہ کردیا اور ان کا ہدف کراچی سمیت ملک کے بڑے شہرہوسکتے ہیں مراسلے میں ان گاڑیوں کا ماڈل اور رنگ بھی بتایا گیا ہے۔رپورٹ میں خدشہ ظاہرکیا گیا ہے کہ دہشت گرد ان گاڑیوں کو سرکاری املاک اورحساس تنصیبات سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قافلوں سے ٹکرا سکتے ہیں۔ مراسلے میں پولیس رینجرز،قانون نافذ کرنے اداروں کوکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں