پشاوردہشتگردی میں ملوث افرادفوری گرفتارکیے جائیںالطاف حسین

پولیو مہم کے حوالے سے تقریب کے دوران بم دھماکااور فائرنگ افسوسناک ہے،قائد ایم کیو ایم


Express Desk October 08, 2013
شہداکی مغفرت اورزخمیوں کیلیے جلدصحتیابی کی دعا ،سوگواران سے تعزیت فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پشاوربڈھ بیرکے علاقے سلیمان خیل میں اسپتال کے قریب بم دھماکے اورفائرنگ کے واقعے کی شدیدمذمت کی ہے۔

انھوں نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک اوردکھ کامقام ہے کہ سلیمان خیل میں اس اسپتال کے قریب بم دھماکااور فائرنگ کی گئی جہاں پولیو مہم کے حوالے سے تقریب جاری تھی۔ دہشت گردی کی اس کارروائی میں ملوث سفاک دہشت گردسخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں۔



انھوں نے بم دھماکے اورفائرنگ کے واقعے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے سوگوارلواحقین، پولیس والوںاور افسران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہیدپولیس اہلکاروں کے بلنددرجات، سوگواران کے لیے صبر جمیل اورزخمی افرادکی جلدومکمل صحت یابی کے لیے دعابھی کی۔

الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی اور صوبائی حکومت خیبرپختونخواسے مطالبہ کیاکہ واقعے کاسختی سے نوٹس لیاجائے، پشاورمیں مسلسل بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہرسطح پرمثبت اورٹھوس اقدام بروئے کار لائے جائیں اوراس مذموم واقعے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفورگرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں