ریلوے کی نجکاری ہوئی تواستعفیٰ دیدوں گا سعد رفیق

کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ آئندہ برس شروع ہوگا، خسارہ کم کرنیکی پوری کوشش کر رہے ہیں،وزیر ریلوے


INP October 08, 2013
لاہور میٹرو ٹرین منصوبے کیلیے کالا شاہ کاکو سے قصور تک ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا،خواجہ سعدرفیق ۔ فوٹو : اے پی پی

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر ریلوے کی نجکاری کرنا ہے تو ماننا پڑے گا کہ ہم ناکام ہو گئے۔

نجکاری کی گئی تو استعفیٰ دے دوں گا۔ پیر کوایک انٹر ویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کا خسارہ کم کریں گے، خسارہ کم ہو گیا تو نجکاری کی ضرورت نہیں ہو گی، ریلوے کی نجکاری کی گئی تو وہ استعفیٰ دے دیں گے اور کوئی دوسری وزارت نہیں لیں گے۔



ایک سوال پر انھوں نے کہا کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ آئندہ برس شروع کر دیا جائے گا، لاہور میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے میں کالا شاہ کاکو سے قصور تک ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ اب کوئی کالی، پیلی یا نیلی ٹرین نہیں ہو گی۔ صرف قائد اعظم کا منظور شدہ رنگ استعمال کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چین سے11 ارب روپے کے انجنوں کی خریداری کا منصوبہ منسوخ کیا، سودے میں ناکارہ انجن شامل تھے، ماضی میں بھی ایسے انجنوں کا استعمال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں