خیبرپختون خوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی فوٹو:فائل

خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔


پشاور، مردان، چترال، سوات، مینگورہ، صوابی، یارحسین، یعقوبی، سوڈھیر اور تحصیل رزڑ کے اکثر علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں کی طرف دوڑ پڑے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا۔
Load Next Story