چین متاثرین زلزلہ کیلیے پاکستان کو60کروڑڈالر امداددیگا

پاکستان اور چین م یں معاہدہ طے پاگیا،45لاکھ ڈالرکی امدادی اشیا،15لاکھ ڈالرنقد فراہم کیے جائیں گے


Numainda Express October 08, 2013
سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اور چینی سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے فوٹو: فائل

چین متاثرین زلزلہ کی امدادکیلیے پاکستان کو60کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

اس ضمن میں پاکستان اور چین کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پاگیاہے، معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی نے دستخط کیے۔

جبکہ چین کی طرف سے پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈونگ نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق چین متاثرین زلزلہ کیلیے45لاکھ ڈالر امدادی اشیا ودیگر سامان کی صورت میں جبکہ 15لاکھ ڈالر نقد فراہم کرے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |