بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی نوٹی فکیشن جاری
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں میں کمی اور اضافے کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 1 روپے 78 پیسے مہنگی جب کہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 13 پیسے سستی کرنے کے نوٹی فکیشن جاری کردیے۔
نوٹفکیشن کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور صارفین سے یہ اضافہ اکتوبر کے بجلی بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب نیپرا نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنت کی مد میں فی یونٹ بجلی 13پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے تحت جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی میں صارفین کو ایک ارب 60 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، صارفین کو اکتوبر کے مہینے کے بلوں میں ریلیف منتقل کیا جائے۔
نوٹفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ ماہانہ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر جون اور جولائی میں بجلی سستی اور مہنگی کا اطلاق نہیں ہو گا۔