مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان

27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالے جائیں گے، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک October 09, 2019
27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے، مولانا فضل الرحمان. فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں بلکہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا۔

یہ پڑھیں: جے یو آئی نے آزادی مارچ کیلیے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دے دی

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالےجائیں گے جب کہ 27 اکتوبر کے بعد تمام جلوس 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں