کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری پولیس رینجرز نے119ملزمان گرفتار کر لیے

میٹروول ، ایئرپورٹ، نیو کراچی،موسیٰ کالونی، سائٹ، منگھوپیر، حسن نعمان کالونی، رابعہ سٹی اور رنچھوڑ لائن میں کارروائیاں


Staff Reporter October 08, 2013
گلبرگ سے کالعدم تنظیم کے 2ارکان پکڑے گئے، بوٹ بیسن اور صدر تھانوں کی حدود میں پولیس مقابلے، اسلحہ، منشیات اور جعلی کرنسی برآمد ۔ فوٹو : این این آئی

HYDERABAD: پولیس اور رینجرز نے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 119 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

ویسٹ زون پولیس نے67 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے2 ہینڈ گرنیڈز11پستول 5 موبائل فون، 3 موٹر سائیکلیں30 ہزار روپے کی جعلی کرنسی اور منشیات بر آمد کر لی، ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق گرفتار ملزمان میں33 مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ ایسٹ زون پولیس نے 35 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے6 پستول اور منشیات برآمد کر لی، ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتارشدگان میں9 مفرور اور اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔

ساؤتھ زون پولیس نے22 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے2 پستول ، 2 موٹر سائیکلیں ، ایک موبائل فون اور منشیات برآمد کر لی، ایس ایس پی ساؤتھ زون منیر احمد شیخ نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں 2اشتہاری اور 14مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔



بوٹ بیسن پولیس اور صدر پولیس نے مقابلوں کے بعد محمد سلیم اور اعجاز سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر کے 4چھینے ہوئے موبائل فون، 3 پستول اور 5 ہزار نقد برآمد کر لیے۔گلبرگ پولیس نے 4 ملزمان بلال، وقاص، عمران موسانی اور عمران کو گرفتار کر کے 4ٹی ٹی پستول برآمد کر لیے۔

ڈی ایس پی الطاف کے مطابق 2ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ رینجرز نے میٹروول تھرڈ، ایئرپورٹ، نیو کراچی، یوسف گوٹھ، قائم خانی کالونی، بلال کالونی، موسیٰ کالونی، ہارون آباد، سائٹ، منگھوپیر، بوہرا پیر، علی اکبر شاہ گوٹھ، حسن نعمان کالونی، رابعہ سٹی اور رنچھوڑ لائن میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے22 ملزمان کو حراست میں لے لیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان کے قبضے سے ایل ایم جی، جی تھری رائفل، ہینڈ گرنیڈز اور بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |