مصر حملوں میں6فوجیوں سمیت9سیکیورٹی اہلکار ہلاک

مصری عبوری صدرسعودی عرب پہنچ گئے،تعاون کرینگے،شاہ عبداللہ، امریکا نے القاعدہ رہنما محمد جمال کوبلیک لسٹ کر دیا


AFP October 08, 2013
فورسز اوراخوان جھڑپوں میں ہلاکتیں 53 ہوگئیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

مصر میں پیر کے روزدہشت گردوں کے حملوں میں 9 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے جبکہ اتوار کو سیکیورٹی فورسز اور اخوان المسلمون کے مظاہرین میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتیں بڑھ کر53 ہوگئیں اور 270 افراد زخمی ہیں۔

جزیرہ نما سینائی میں صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر ایک کار بم دھماکے میں3 پولیس اہلکارہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے' سیکیورٹی، میڈیکل حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ کار کو مین گیٹ کے باہر پارک کیا گیا تھا۔ ادھراسماعیلیہ شہر میں نہر سویز کے قریب ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 6 فوجی جوان کو مار دیا۔



امریکا نے مصر میں القاعدہ سے منسلک دہشت گردکمانڈر محمد جمال کو بلیک لسٹ کردیا۔ مصر کے عبوری صدر عدلی منصور سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے جہاں انھوں نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |