شہباز شریف کی فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت

آزادی مارچ کا تمام سہرا مولانا فضل الرحمان کے سر جائے گا اس لیے اس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے، شہباز شریف

دھرنے میں شرکت کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کی مخالفت کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت کردی ہے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں مگر ہمیں اپنی سیاست کرنی چاہیے۔


یہ پڑھیں: فضل الرحمان کا آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس احتجاج کا سہرا مولانا فضل الرحمان کے سر جائے گا اس لیے ہمیں اس میں شرکت نہیں کرنی چاہییے بلکہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے کی بجائے ہمیں اپنا احتجاج کا پروگرام کرنا چاہیے تاہم یہ حتمی فیصلہ نہیں کیوں کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔
Load Next Story