پیپلز پارٹی کا جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان
آزادی مارچ میں پورا تعاون کریں گے چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کو احتجاج کا جمہوری حق ملے، چیئرمین پی پی
پاکستان پیپلز پارٹی نے جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ جس شہر سے بھی آزادی مارچ گزرے گا پیپلز پارٹی وہاں بھرپور سپورٹ کرے گی۔
اس بات کا اعلان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کی مرکزی قیادت بھی ان کے ہمراہ موجو تھی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتی ہے جس جگہ جس شہر جس وقت آزادی مارچ ہوگا پیپلز پارٹی وہاں استقبال اور مکمل سپورٹ کرے گی۔
یہ پڑھیں: شہباز شریف کی فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت
انہوں نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی معاشی صورتحال پر غور کیا، ملک کی خارجہ پالیسی کا جائزہ لیا، نالاِئق نااہل حکومت نے ہرسطح پرحملہ کیا، ہمیں حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، سلیکٹڈ حکومت سیلکٹرز کو خوش رکھنے میں مصروف رہتی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو بحال کرنا مسائل کا واحد حل ہے، ملک میں معاشی انصاف ہو، عام آدمی کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی ہے، ہر سیاسی جماعت حکومت کےخلاف احتجاج پر ہے، مولانا فضل الرحمن نے بھی آزادی مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے، پیپلز پارٹی آزادی مارچ کی سپورٹ کا اعلان کرتی ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
اسی سے متعلق: شہباز شریف کی فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ سے پنجاب میں انٹری دیں گے اور 18 اکتوبر کو جلسہ بھی کریں گے، سندھ حکومت آزادی مارچ میں پورا تعاون کرے گی، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو احتجاج کا جمہوری حق ملے، وہ جمہوریت پسند ہیں اور تیسری قوت کے اشارے پر نہیں، مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔