کراچی رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 50 سے زائد ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرز


ویب ڈیسک October 08, 2013
گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرز. فوٹو: ایکسپریس

لاہور: پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

شہر میں قیام امن کےلیے پولیس ورینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، رینجرزنے لیاری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 50 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا، رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ایک ریپیٹر اور 2 ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق تینوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، جبکہ لائنزایریا میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |