کوئٹہ سریاب روڈ پر دستی بم حملہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی

سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔


ویب ڈیسک October 08, 2013
سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

سریاب تھانے کے باہر دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں کولپو سبی روڈ پر واقع نیو سریاب تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |