کراچی این اے 256 میں ووٹوں سے متعلق رپورٹ کے بعد ریٹرننگ افسر 12 اکتوبر کو طلب

نادرا کی گزشتہ روزالیکشن ٹربیونل کو بھجوائی گئی رپورٹ میں84448 ووٹ میں سے77ہزار سے زائد غیرتصدیق شدہ قرار دیئے گئے تھے


ویب ڈیسک October 08, 2013
نادرا کی گزشتہ روزالیکشن ٹربیونل کو بھجوائی گئی رپورٹ میں 84448 ووٹ میں سے77 ہزار سے زائد غیر تصدیق شدہ قرار دیئے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ووٹوں کی تصدیق سے متعلق نادرا کی رپورٹ کے بعد الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کو 12 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔

گزشتہ روز نادرا کی جانب سے اس حلقے میں ووٹوں کی تصدیق سے متعلق الیکشن ٹربیونل میں بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابت میں حلقے کے 67 پولنگ اسٹیشنوں پر کل 84 ہزار 448 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے صرف 6 ہزار 805 ووٹوں کی تصدیق ہوئی جبکہ 57 ہزار 642 وٹ نادرا کے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے تھے، 5 ہزار 893 ووٹرز ایسے تھے جنہوں نے 2 بار ووٹ ڈالے، 40 شناختی کارڈ سے 11 ہزار 346 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 741 ووٹوں کا حلقے سے تعلق ہی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل میں ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کی درخواست تحریک انصاف کے زبیر خان کی جانب سے کی گئی تھی، عام انتخابات میں اس حلقے سے ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی ایک لاکھ 51 ہزار 788 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار زبیر خان 69 ہزار 72 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں