نادرا نے این اے 256 پر ووٹوں کو ناقابل تصدیق قرار دیا ہے جعلی نہیں فاروق ستار

جرائم پیشہ عناصر اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ کراچی کے امن کو تباہ کررہا ہے، فاروق ستار


ویب ڈیسک October 08, 2013
ہم طالبان سے مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں، امن کے فروغ کے لئے مذاکراتی عمل کو موقع دینا چاہیے، فاروق ستار. فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 پر الیکشن ٹریبونل کو بھیجی گئی نادرا کی رپورٹ میں 77 ہزار ووٹوں کو غلط سیاہی کی وجہ سے ناقابل تصدیق قرار دیا گیا ہے انہیں جعلی نہیں کہا گیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک اس وقت جن بحران سے گزر رہا ہے ان میں دہشت گردی، معاشی بحران، بلوچستان میں امن و امان اور کراچی میں بدامنی سرفہرست ہیں، موجودہ صورت حال میں کوئی بھی ایک جماعت مسائل حل نہیں کرسکتی اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوئی، ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیا جائے اور تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ قائم کر کے ملکی مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کی جانا چاہیے۔

فاروق ستار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کراچی کو تباہ کررہے ہیں، ان تمام جرائم پیشہ عناصر کا مافیا کے دہشتگردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور یہی جرائم پیشہ عناصر ملک کو کمزور کر کے اس کی معیشت کو نقصان پہچارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم 2002 سے2007 تک کراچی میں امن قائم کر کے دکھایا تھا، جب ہمارے پاس اختیار تھا تو بھتہ خوری، اغوا،دیگر جرائم میں کمی ہوئی تھی، فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم طالبان سے مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں اور امن کے فروغ کے لئے مذاکراتی عمل کو موقع دینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں