بینظیر بھٹو قتل کیس سے پرویز مشرف کانام خارج کرنے کی درخواست مسترد

عدالت نے 22 اکتوبر سے کیس کے از سر نو ٹرائل شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے 3 گواہوں کو پیش ہونے کے سمن جاری کردیئے۔

پرویز مشرف کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مرکزی ملزم کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔۔ فوٹو : فائل

لاہور:
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس سے سابق صدر پرویز مشرف کا نام خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔


راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران ایڈوکیٹ اختر شاہ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کا نام خارج کرنے سے متعلق دائر درخواست پر فریقین نے دلائل دیئے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا۔عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے فریق اورگواہ بننے کی دی گئی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار کی سیاسی وابستگی ظاہر ہوتی ہے اس لئے اسے کیس میں فریق یا گواہ نہیں بنایا جا سکتا۔

دوسری جانب عدالت نے 22 اکتوبر سے کیس کے از سر نو ٹرائل شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے 3 گواہوں کو پیش ہونے کے سمن جاری کردیئے۔
Load Next Story