آزاد کشمیر نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگخاتون زخمی

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک October 08, 2013
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 2 ماہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نکیال محمد ایوب کے مطابق بھارتی فوج نے آج ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور نکیال سیکٹر کی شہری آبادی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج گزشتہ 2 ماہ میں متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرچکی ہے جس میں اب تک پاکستان کے کئی فوجی جوان اور شہری شہید ہوچکے ہیں لیکن پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا جس سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔