میرے اور اویس مظفر کے درمیان اختلاف کی خبریں بے بنیاد ہیں قائم علی شاہ

صوبائی وزیر داخلہ کا قلمدان میرے پاس ہے اور اویس مظفر کو یہ قلمدان دینے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک October 08, 2013
سندھ حکومت میں کسی تبدیلی کا کوئی معاملہ زیر غور نہیں ہے، سید قائم علی شاہ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کے اور صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر کے درمیان اختلاف کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

دبئی سے وطن واپسی پر کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ دبئی میں پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ملک کے سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں صوبے اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں پارٹی قیادت کو کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئے جانے والے ٹارگٹڈ آپریشن میں ملنے والی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔

سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت میں کسی تبدیلی کا کوئی معاملہ زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی ان کے اور اویس مظفر کے درمیان کوئی اختلاف ہے، میں وزیر اعلیٰ ہوں اور وہ صوبائی وزیر تو اختلاف کیوں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی صوبائی وزیر داخلہ کا قلمدان ان کے پاس ہے اور اویس مظفر کو یہ قلمدان دینے سے متعلق وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔