کراچی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچی جان کی بازی ہارگئی

ڈھائی سالہ نور حرم سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی

ڈھائی سالہ نور حرم سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی - فوٹو: ایکسپریس

ماڑی پور روڈ پر منگل کو پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والی ڈھائی سالہ بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔


کلری تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب 2 روز قبل پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہونے والی ڈھائی سالہ بچی نور حرم سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، واقعے کے وقت بچی اپنے والد عثمان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر لانڈھی اپنی نانی کے گھر جا رہی تھی۔

متوفیہ کے رشتے دار فیصل نے بتایا کہ عثمان سبزی فروش ہے جو بدھ کو اپنی اہلیہ اور بچی کے ہمراہ اپنے گھر بلدیہ ٹاؤن نمبر 3 بلوچ پاڑہ مجاہد خان روڈ سے براستہ ماڑی پور روڈ لانڈھی اپنے سسرال جا رہا تھا کہ دعا ہوٹل کے قریب پتنگ کی ڈور بچی کی گردن اور عثمان کے پیروں پر پھری ڈور پھرنے سے اس کے والد عثمان زخمی ہوئے تھے دونوں باپ بیٹوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، بچے کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا جب کہ والد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا ، زخمی بچے کا کامیاب آپریشن کیا گیا جس کے بعد اسے وارڈ میں منتقل کر دیا تھا تاہم بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔
Load Next Story