غربت اور بیروزگاری کے باعث ذہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب

موبائل فون اور کمپیوٹر کا زیادہ استعمال ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے، عثمان بزدار

موبائل فون اور کمپیوٹر کا زیادہ استعمال ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے، عثمان بزدار فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غربت اور بیروزگاری کے باعث ذہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ غربت، بیروزگاری اور معاشی مسائل کے باعث ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، موبائل فون اور کمپیوٹر کا بے تحاشا اور غیر معمولی استعمال بھی ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔


عثمان بزدار نے کہا کہ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے ذہنی امراض لاحق ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوتا ہے، جسمانی ورزش، تفریحی سرگرمیاں اور اچھا ماحول دماغی صحت کیلئے ضروری ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی بحالی کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
Load Next Story