پارٹی فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد کردیں

اسکروٹنی کمیٹی کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھنے کا حکم


ویب ڈیسک October 10, 2019
اسکروٹنی کمیٹی کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھنے کا حکم فوٹو:فائل

JAKARTA: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد کردیں۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد کردیں۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ اسکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھے اور دونوں فریقین کمیٹی کے سامنے 14 اکتوبر کو پیش ہوں۔

پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک (افشا) ہونے سے روکنے کی 4 درخواستیں جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کو خفیہ رکھا جائے۔

الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست پر 2018 میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے اسکروٹنی کمیٹی بنائی تھی جو پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی فنڈنگ کی اسکروٹنی (چھان بین) کا عمل اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، اسکروٹنی کمیٹی کے 2 درجن سے زیادہ اجلاس ہو چکے ہیں، تحریک انصاف کے خلاف فنڈنگ کیس عوام کے سامنے اصل حقائق لے کر آئے گا، تحریک انصاف کی حکومت کی ناکامی کی وجہ تبدیلی کے اصولوں کو اپنے اوپر لاگو نہ کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں