پڑوسی ممالک سے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے جنرل محمدزبیر

پاک افواج تمام خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف


ویب ڈیسک October 10, 2019
پاک افواج تمام خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف فوٹو:فائل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل محمدزبیرمحمود نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک سے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

رسالپور کی پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل محمدزبیرمحمود نے کہا کہ قوم کوپاک فضائیہ پرفخرہے، امیدہےپاس آؤٹ کیڈٹس کسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے۔

جنرل محمدزبیرمحمود نے کہا کہ بھارت میں نسلی اورمذہبی امتیازکوفروغ دیاجارہاہے، کشمیرتقسیم ہندکانامکمل ایجنڈاہے، کشمیرسےمتعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد ہوناچاہیے، کشمیری ہمارےبھائی اور کشمیرسےمحبت ہمارےخون میں ہے۔

جنرل محمدزبیرمحمود کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دارجوہری طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج ہر قسم کےخطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کے لئے تیار اور پرعزم ہیں، پاکستانی امن پسند قوم ہیں اور پڑوسیوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، تاہم اس خواہش کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں