خیبرپختونخوا سے جے یو آئی کے قافلے27 اکتوبرکو اسلام آباد روانہ نہیں ہوں گے ذرائع

مولانا فضل الرحمان تبدیل شدہ حکمت عملی پر کل پشاور آکر پارٹی رہنماﺅں کواعتماد میں لیں گے، پارٹی ذرائع

27 اکتوبر کو قافلے بھارت کیخلاف احتجاج کرکے گھروں کو چلے جائیں گے، ذرائع

SUNNYVALE:
جمعیت علما اسلام (ف) نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے قافلے27 اکتوبرکو اسلام آباد روانہ نہیں ہوں گے۔


جمعیت علما اسلام (ف) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت کے پی سے جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کے قافلے 27 اکتوبرکو مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کرکے گھروں کو چلے جائیں گے، خیبرپختونخوا کے قافلے 27 اکتوبرکو اسلام آباد روانہ نہیں ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے قافلوں کے پنجاب کی حدود میں داخل ہونے پر خیبرپختونخوا سے قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، ممکنہ طور پر پشاور سمیت کے پی سے جے یوآئی کارکنوں کے قافلے 30 اکتوبرکو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تبدیل شدہ حکمت عملی پر کل پشاورمیں آکر پارٹی رہنماﺅں کواعتماد میں لیں گے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }