الیکشن ٹریبونل 25 اکتوبر تک این اے 256 پر انتخابی عذرداری کا فیصلہ کرنے کا پابند ہے الیکشن کمیشن

ٹریبونل پورے حلقے یا مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے احکامات بھی جاری کرسکتا ہے،ترجمان الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک October 08, 2013
نادرا این اے 256 پر ڈالے گئے ووٹوں میں سے 77 ہزار کو مختلف وجوہات کی بنا پر ناقابل تصدیق قرار دے چکی ہے۔۔فوٹو: فائل

الیکش کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 پر انتخابی عذرداری پر 25 اکتوبر سے پہلے کوئی بھی فیصلہ دینے کا اختیار رکھتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی عذر داریوں کے خصوصی الیکشن ٹریبیونلز قائم کئے تھے جو سماعت شروع ہونے کے 120 روز میں فیصلہ سنانے کا پابند ہے، الیکشن ٹریبونل کوئی بھی فیصلہ سنانے میں مکمل طور پر بااختیار ہے۔ ان ہی اختیارات کی رو سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 پر دائر عذرادی کی سماعت کرنے والا الیکشن ٹریبونل 25 اکتوبر تک فیصلے کا پابند ہے ، ٹریبونل دھاندلی ثابت ہونے پر پورے حلقے یا مخصوص پولنگ اسٹیشنز پپر ووٹنگ کا عمل کالعدم قرار دے کر دوبارہ پولنگ کے احکامات بھی جاری کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ نادرا نے این اے 256 پر ڈالے گئے ووٹوں میں سے 77 ہزار کو مختلف وجوہات کی بنا پر ناقابل تصدیق قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔