کراچی میں طارق روڈ پر دکان کے سامنے دھماکا 2ٹرکوں کو نقصان پہنچا

پولیس نے دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لئے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔


ویب ڈیسک October 08, 2013
دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابوپالیا فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر دکان کے باہر دھماکے نتیجے میں 2 ٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروبار کے حوالے سے کراچی کی مصروف ترین شارع طارق روڈ پر ایک دکان کے سامنے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وہاں موجود 2 ٹرکوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابوپالیا جب کہ پولیس نے دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لئے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں