میانمار کی حکومت نے 56 سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا

اب بھی سیكڑوں سیاسی كاركن قید ہیں، حکومت نے صرف سیاسی مفادات کی خاطر چند قیدیوں کو رہا کیا، انسانی حقوق کی تنظیمیں


AFP October 08, 2013
رواں سال کے آخر تک صدر تھین سین کے اعلان کے مطابق تمام سیاسی قیدیوں مرحلہ وار رہا کردیا جائے گا، صدارتی ترجمان فوٹو: اے ایف پی

میانمار کی حکومت نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 56 قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی ترجمان لاماؤنگ شوے نے 56 قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا كہ رواں سال کے آخر تک صدر تھین سین کے اعلان کے مطابق تمام سیاسی قیدیوں کو مرحلہ وار رہا کردیا جائے گا۔

میانمار کے موجودہ صدر تھین سین كے مارچ 2011 میں اقتدار سنبھالنے كے بعد سے اب تک فوجی حکومت کے دوران قید کئے گئے سیکڑوں سیاسی قیدیوں میں سے درجنوں كو رہا كیا جاچكا ہے تاہم انسانی حقوق کے اداروں اور سماجی تنظیموں كا كہنا ہے كہ اب بھی سیكڑوں سیاسی كاركن جیلوں میں قید ہیں اور حکومت نے صرف اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے اور عالمی سطح پر اپنا مقام بلند کرنے کے لئے چند قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں