نوازشریف نے فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کی ہدایت کی ہے کیپٹن صفدر

آمروں کے گناہوں کا 75 فیصد حصہ ضیاالحق کو ملے گا، کیپٹن صفدر


ویب ڈیسک October 10, 2019
آمروں کے گناہوں کا 75 فیصد حصہ ضیاالحق کو ملے گا، کیپٹن صفدر فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ نوازشریف نے فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ فضل الرحمان آزادی مارچ کے دلہا ہیں اور ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ ن کے تمام رہنما نواز شریف کی قیادت میں متفق ہیں، نواز شریف اور مریم نواز پر عزم ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کرنی ہے۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت پر تین دفعہ قبول ہے کہہ چکی ہے، دھرنے کے قائد مولانا فضل الرحمان اور ہم سب مقتدی ہوں گے، آزادی مارچ کے دلہا مولانا فضل الرحمان اور جو گھر جائے گی وہ دلہن ہوگی، نوازشریف نے پیغام دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں ضرور شرکت کریں گے۔

کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ ملک میں جب آئین شکنی ہوگی اس کا آدھا گناہ جنرل ایوب کے سر جائے گا، بھٹو کا قاتل ضیاء الحق آمر تھا جو اسلام کے نام پر دیوار پھلانگ کر آیاتھا، تمام ڈکٹیٹروں کے گناہوں کا 75 فیصد حصہ ضیاالحق کے نام جائے گا جس نے اسلام کا نام استعمال کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں