اسلام آباد سمیت پنجاب میں نومبر سے جنوری تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے وفاقی وزیر پیٹرولیم

حکومت کی پہلی ترجیح گھریلو صارفین اور بجلی کے پیداواری یونٹس کو گیس کی فراہمی ہے، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک October 08, 2013
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی ،شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت کے پیش نظر پنجاب بھر میں نومبر سے جنوری تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں گیس کی طلب میں بے تحاشا اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے گیس کی پیداوار اور طلب میں فرق کافی بڑھ جاتا ہے، ایسی صورت حال میں حکومت کی پہلی ترجیح گھریلو صارفین اور بجلی کے پیداواری یونٹس کو بلا تعطل گیس کی فراہمی ہے اور سسٹم میں اتنی گیس نہیں کہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ، اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب بھر میں نومبر سے جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی ، اس منصوبے کے لئے ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں اور کچھ مقامی کمپنیوں کے علاوہ ایک ایرانی کمپنی نے بھی اس سلسلے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں