کراچی میں رینجرز کا ایم کیو ایم کے مرکز کے اطراف کے علاقوں میں گشت رکاوٹوں کو ہٹادیا گیا

رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی معمول کے مطابق تھی، رکن رابطہ کمیٹی امین الحق


ویب ڈیسک October 08, 2013
نائن زیرو کے اطراف کسی بھی قسم کا محاصرہ نہیں کیا بلکہ یہ ایک معمول کا گشت تھا،ترجمان رینجرز فوٹو:فائل

رینجرز کی بھاری نفری نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گشت کے دوران گلیوں میں لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے عزیز آباد، حسین آباد، اور عاشئہ منزل کے مختلف علاقوں مُکا چوک، کمپری ہینسیو اسکول اور مدنی مسجد کے اطراف کے علاقوں میں گشت کیا، اس موقع پر انہوں نے وہاں قائم رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا تاہم نائن زیرو کے داخلی راستوں پر موجود سیکیورٹی امور انجام دینے والے ایم کیوایم کےکسی رضا کار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی معمول کے مطابق تھی اور اس کا مقصد علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا جبکہ سندھ رینجرز کے ترجمان نے بھی نائن زیرو کے اطراف کسی بھی قسم کے محاصرے کی تردید کرتے ہوئے اسے معمول کا گشت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز کی جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل بھی رینجرز نے ایم کیو ایم کےمختلف دفاتر پر چھاپے مارے ہیں جس پر متحدہ قومی موومنٹ کا تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کارکنوں کو گرفتار کرکے دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایم کیو ایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں